پاکستان نے بھارت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچا لیا اچانک ایسا فیصلہ کہ مودی سرکار بھی حیران رہ گئی

16  جولائی  2019

کراچی(سی پی پی) پاکستان نے تمام پروازوں کے لیے اپنی ائیر اسپیس کھول دی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالہ سے نیا نوٹم جاری کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے لیکن اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب بھارتی ائیر لائنز بھی پاکستانی ائیراسپیس استعمال کرسکتی ہیں۔یاد رہے کہ 27 فروری

کو پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سکھر، سیالکوٹ سمیت کئی شہروں کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جب کہ پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کردی تھی۔اس فیصلے سے بھارتی ائیر لائنز کو اربوں روپےکا نقصان بھی ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…