الحمد اللہ آج نئے جج کے سامنے پیش ہونگا،آصف زرداری شہبازشریف پر لگے الزامات پر حیران کن ردعمل

  پیر‬‮ 15 جولائی‬‮ 2019  |  12:29

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیسے تو اسٹیٹ بنک میں آتے ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہی فارن فنڈنگ شہبازشریف کے پاس ڈائریکٹ کیسے آئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت میں پیشے کیلئے پہنچے تو وہاں پر صحافیوں نے آصف زرداری سے پوچھا کہ شہباز شریف کیفارن فنڈنگ سے متعلق کیا کہیں گے جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیسے تو اسٹیٹ بنک میں آتے ہیں سمجھ نہیں آتی کہ فارن فنڈنگ شہبا زشریف کے پاس ڈائریکٹ کیسے آگئی،نئے احتساب عدالت کے


جج کے سامنے پیش ہونے کے سوال کے جواب میں میں آصف زرداری نے کہا کہ الحمد اللہ آج نئے جج کے سامنے پیش ہونگا۔

موضوعات:

loading...