گوادر،پی سی ہوٹل پر ہشتگردوں کے حملے کے بعد آپریشن مکمل،کتنے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیاگیا؟ آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کردیں 

12  مئی‬‮  2019

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پر ہشتگردوں کے حملے کے دور ان سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاکستان نیوی کے سپاہی سمیت پانچ افراد شہید،پاک فوج کے دو کپتانوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے،ہوٹل کو دہشتگردوں سے کلیئر کروا لیا گیا۔ اتوار کو پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز گوادر میں واقعہ پی سی ہوٹل پر تین دہشتگردوں نے حملہ کیا جو ہوٹل میں موجود مہمانوں کو نشانہ اور یرغمال بنا نا چاہتے تھے

تاہم حملے کے وقت داخل ہونے پر ہوٹل کے سکیورٹی گارڈزنے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں ہوٹل کے مرکزی ہال میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد دہشتگرد سیڑھیوں کے راستے بالائی منزلوں کی جانب چلے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ ظہور،ہوٹل کے تین ملازمین فرہاد، بلاول اور اویس شہید جبکہ دو ملازمین زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے پاک فوج اور نیوی کی کوئیک ری ایکشن فورسز اور پولیس فوری طور پر ہوٹل پہنچیں جس کے بعد ہوٹل میں موجود مہمانوں اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور دہشتگردوں کو چوتھی منزل کی راہداری میں محدود کیا گیا جبکہ عملے اور مہمانوں کی بحفاظت منتقلی کے بعد دہشتگردوں کے خلاف کلیئر نس آپریشن شروع کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ بنا کر چوتھی منزل پر جانے والے تمام داخلی راستوں پر آئی ای ڈیز نصب کردی تھیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے چوتھی منزل پر پہنچنے کیلئے خصوصی داخلی پوائنٹ بنایا اور تمام دہشتگردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا،ساتھ نصب کی گئی تمام آئی ای ڈیز بھی ناکارہ بنا دی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نیوی کے سپاہی عباس خان شہید جبکہ پاک فوج کے دو کپتان اور پاکستان نیوی کے دو سپاہی زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں شناخت کیلئے تحویل میں لے لی گئیں۔ ڈائر یکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آپریشن کی ذمہ دارنہ کوریج کر نے پر میڈیا کا شکر یہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر دہشتگردوں کو آپریشن سے متعلق لائیومعلومات نہیں مل سکیں جس سے سکیورٹی فورسز کو آپریشن باآسانی کرنے میں مدد حاصل ہوئی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…