جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

ایسٹر کے موقع پرکولمبو یکے بعد دیگرے 6دھماکوں سے گونج اٹھا، 160 افرادہلاک‘300سے زائد زخمی

datetime 21  اپریل‬‮  2019 |

کولمبو(آن لائن)سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3گرجا گھروں اور 2ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے 6دھماکوں کے نتیجے میں 160افراد ہلاک جبکہ 300سے زائد زخمی ہو گئے ہیں‘زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘دھماکوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

صدر سری لنکا میتھری پالا سری سینا نے دہشتگردوں حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں‘حملوں میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 3گرجا گھروں اور 2ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے 6دھماکے ہوئے‘جس کے نتیجے میں 160افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے اس وقت ہوئے جب عیسائی برادری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے گرجا گھروں میں موجود تھی‘حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے جبکہ کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل اور سینیمین گرانڈ میں بھی دھماکے ہوئے ۔سری لنکن اعلیٰ حکام کے مطابق ایک دھماکہ سینٹ اینتھنی چرچ میں ہوا جہاں لوگ بڑی تعداد میں ایسٹر کی دعائیہ تقریبات میں شرکت کیلئے موجود تھے ‘تاہم اسی دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث درجنوں  افراد  زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ‘تاہم واقعے کے فوری بعد پولیس،انتظامیہ، ریسکیو ایمرجنسی اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی۔

جہاں زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے‘زخمیوں کو بھر پور طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت نے دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔

دوسری جانب سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے دہشتگردوں حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں‘حملوں میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔اس کے علاوہ پاکستان سمیت عالمی برادری نے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔پاکستان محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی پوری دنیا کیلئے ایک لعنت ہے‘جس کے خاتمے کیلئے پوری دنیا کو مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…