پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

دو بھارتی جہازوں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے ؟ میجر جنرل آصف غفور نے بالاخر بڑے سوال کا واضح جواب دے دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجما ن میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارتی طیارے گرانے کا 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے،لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی پاکستان فضائی حدود کے اندر سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے کی۔ پیر کو آئی ایس پی آرکے مطابق 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے،لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی پاکستان فضائی حدود کے اندر سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے کی،بعد میں جب دو بھارتی جہازوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ ان دو بھارتی جہازوں

کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے یہ سوال بے معنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی جہازوں کو اپنے دفاع میں مار گرایا ۔انہوں نے کہاکہ جب بھارتی جہاز آئے تو فضائیہ کے تمام جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی خواہش کے مطابق حتی کہ ایف 16 چن لے اس سے کوئی جہاز چن لے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہاکہ اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو انڈین جہاز ہی نشانہ بنے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…