کشمیر کے تنازعے کا حتمی حل،ترجمان پاک فوج نے بڑی پیش گوئی کردی

22  فروری‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی،بھارت کو سوچنا ہو گا اگر مذاکرات نہیں کریں گے تو بات آگے کیسے بڑھے گی،بھارت ہمیں متحد کرتا ہے،بھارتی دھمکیوں پر پیپلز پارٹی، ن لیگ، حکومت سب نے ایک بیان دیا۔

جمعہ کو پریس کانفرنس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ پر پاکستان سے کسی تنظیم نے کوئی دعویٰ نہیں کیا،وہیں سے ویڈیو بنی، وہیں سے ٹویٹ ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو سوچنا ہو گا اگر مذاکرات نہیں کریں گے تو بات آگے کیسے بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرکی نوجوان نسل میں موت کا خوف ختم ہو گیا ہے،عادل کا جنازہ دیکھیں کوئی ساٹھ ہزار لوگ ہوں گے،اسی صورتحال کی وجہ سے کشمیر پر دنیا کی نظریں جم گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ ہوا کشمیر عالمی سطح پر اتنا ڈسکس ہو رہا ہے،میری ذاتی سوچ یہ ہے کہ اب جلد یا بدیر کشمیر کا حل نکلے گا۔ انہوں ن ے کہ اکہ بھارت کے اندر بہت تقسیم ہے ،پاکستان میں صورتحال فرق ہے، بھارت ہمیں متحد کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی دھمکیوں پر پیپلز پارٹی، ن لیگ، حکومت سب نے ایک بیان دیا۔سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق سوال پر انہو ں نے کہا کہ فوجی تیاریوں، حکمت عملی کو ہم پر چھوڑ دیں لائن آف کنٹرول پر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی۔  ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی،بھارت کو سوچنا ہو گا اگر مذاکرات نہیں کریں گے تو بات آگے کیسے بڑھے گی،بھارت ہمیں متحد کرتا ہے،بھارتی دھمکیوں پر پیپلز پارٹی، ن لیگ، حکومت سب نے ایک بیان دیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…