بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم کی تبدیلی، بالاخر وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ سنا ہی دیا، حیرت انگیز اقدام

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسدعمرسمیت معاشی ٹیم کا کوئی رکن تبدیل نہیں ہو گا،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے جمعرات کو نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں، وزیراعظم وفاقی وزر اسے فردا فردا ملاقات کریں گے، البتہ معاشی ٹیم کی تبدیلیوں کی اطلاعات مخالفین کی سازش ہے،نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اور زر مبادلہ میں واضح اضافہ ہو رہا ہے، معاشی اعشاریے مثبت ہیں،

یقین ہے کہ ورثے میں ملنے والی اقتصادی دشواریاں ہماری ٹیم ہی دور کرے گی،انھوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ نہ تو وزیر خزانہ تبدیل ہوں گے، نہ ہی معاشی ٹیم کا کوئی رکن ہٹایا جائے گا،واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، اگرچہ وزیراطلاعات اور وزیراعظم کے ترجمان اس کی سخت سے تردید کرچکے ہیں،یاد رہے کہ آج وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسد عمر کے خلاف سازش ہورہی ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…