شاہد خاقان مری میں کلین بولڈ،خواب چکنا چور الیکشن ٹربیونل نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

27  جون‬‮  2018

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )یپلٹ ٹربیونل نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دے دیا ۔ ٹریبونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر درخواستگزار نے ٹمپرنگ کا الزام لگایاتھا۔

جس پر اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے سابق وزیراعظم کے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مستر دکر دیئے۔اعتراض کنند ہ کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی نے لارنس کالج کے جنگل پر قبضہ کر رکھا ہے، ان کے کاغذات میں ایف سیون ٹو میں مکان کی ملکیت بھی کاغذات نامزدگی میں کم لکھی گئی ہے، کاغذات نامزدگی میں پہلے 100 روپے والا اسٹامپ پیپر لگایا گیا اور بعد ازاں 500 روپے والا پیپر لگایا گیا۔الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے درخواست گزار کے تمام اعتراضات کو منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔دوسری جانب این اے 67سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو ایپلٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دے دیا۔ جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سنایا۔ٹربیونل نے درخواست گزار کے اعتراضات منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کو عام انتخابات کے لئے نا اہل قرار دے دیا۔واضح رہے کہ فواد چودھری پر کاغذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ کاالزام ہے ۔فواد چودھری کے وکیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے کاغذات نامزدگی میں غلطی ہو گئی جس پر وہ معذرت کی درخواست جمع کرائیں گے لیکن اس جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔

دریں اثناء ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 53سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق این اے53سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔اس موقع پر عمران خان ذاتی حیثیت میں ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے اور کاغذات نامزدگی فارم کا این خانہ خود پر کیا۔

انہوں نے شق این میں اپنی 3خدمات درج کیں ، جن میں نمل یونیورسٹی ،کینسرہسپتال اور عوام کو آئینی حقوق کی جدوجد کا شعور دینے کا ذکر کیا۔جس پر ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 53آر او آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ٹربیونل کا کہنا تھا کہ آر او نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔واضح رہے کہ حلف نامہ کودرست طریقے سے پر نہ کرنے پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے۔جبکہ گزشتہ روزایپلٹ ٹربیونل اسی حلقے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…