پاکستان میں بچیوں کی متشدد پورنو گرافی ویڈیوز بنانے والے ریکٹ کی موجودگی، زینب کے قاتل عمران اور وفاقی وزیر بارے ڈاکٹر شاہد مسعود کےانکشافات پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا، فوری عدالت لگانے کا حکم

25  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں بچیوں کے ریپ اور ان پر تشدد کی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی ریکٹ کی موجودگی ، زینب کا قاتل عمران بین الاقوامی ریکٹ کا حصہ، ریکٹ کا پشت بان ایک وفاقی وزیر، قاتل عمران کے 37بینک اکائونٹس اور بیرون ملک سے بھاری رقوم کی ٹرانزکشن، ڈاکٹر شاہد مسعود کے تہلکہ خیز انکشافات پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس لے لیا،

ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت طلب، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نوٹس کی سماعت آج ہی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے تہلکہ خیز انکشافات پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج ہی طلب کر لیا ہے۔ نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کا بنچ کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات نجی ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سات سالہ زینب کا قاتل عمران نہ ہی مستری ہے اور نہ ہی وہ کوئی ذہنی مریض ہے، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ عمران مستری ہے ، انہوں نے کہا کہ میں بیرون ممالک تھا تو وہاں بھی یہ کیس ڈسکس ہوتا رہا اور میں شہباز شریف کے موقف کا انتظار کر رہا تھا،میں چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس میں یہ بات لاناچاہتاہوں کہ یہ آدمی مستری بھی نہیں ہے اور یہ آدمی ذہنی مریض بھی نہیں ہے یہ ایک بین الاقوامی مافیا کا انتہائی فعال رکن ہے جس کو پاکستان کی اعلیٰ اور مضبوط شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے اور اس آدمی کے کم از کم 37 بینک اکاؤنٹس ہیں، جس میں اکثریت فارن اکاؤنٹس کی ہے، ان اکاؤنٹس میں بیرون ممالک سے ڈالرز، یورز اور پاؤنڈز کی ٹرانزیکشن کی جاتی ہے

اور یہ کروڑوں اربوں کا کھیل ہے، یہ جن بین الاقوامی تنظیموں کے لیے کام کر رہا ہے اس کی مکمل تحقیقات کریں، انہوں نے کہا کہ میں جو بات کررہا ہوں وہ انتہائی ذمہ داری سے کر رہا ہوں اس کے 37 بینک اکاؤنٹس ہیں، نہ تو یہ پاگل ہے اور نہ یہ بے وقوف آدمی ہے اس کو اہم سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کی حمایت حاصل ہے اور یہ شخص چائلڈ پورنو گرافی کے لیے کام کرتا ہے،

بدقسمتی کے ساتھ یورپ ، ایسٹرن یورپ اور باہر کی دنیا میں کچھ پاگل یا ذہنی مریض قسم کی شخصیات ہیں جب وہ نشے میں ہوتی ہیں یا اس قسم کی کیفیت میں ہوتی ہیں تو وہ انٹرنیٹ پر لائیو مناظر دیکھتے ہیں جس میں بچوں پر تشدد ہوتے ہیں، اس میں پہلے واقعات جو قصور میں ہوئے ہیں یہ اکیلا نہیں ہے، میں اس شخصیت کا نام نہیں لیناچاہتا ہے جو اس میں ملوث ہے اور ایک وفاقی وزیر کا نام بھی میرے پاس موجود ہے

لیکن یہاں میں نام نہیں بتا رہا، اس کی تحقیقات چیف جسٹس آف پاکستان کروائیں،اس کی تحقیقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کروائیں، اس کی تحقیقات شاہد خاقان عباسی صاحب کروائیں اگر کروا سکتے ہیں اس کی تحقیقات تمام لوگ کروائیں، میں یہ بات انتہائی ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں، سینئر صحافی شاہد مسعود نے کہا کہ شہباز شریف مائیک کیوں کھینچ رہے تھے، شہباز شریف کو علم ہے یا نہیں ہے،

ایک آدمی کے 37 سے زائد بینک اکاؤنٹس ہیں اور یہ ذہنی مریض ہوگا، کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہو رہی ہے اور یہ ذہنی مریض ہوگا یہ پاگل سمجھتے ہیں قوم کو ان کو نہیں پتہ، شہباز شریف کو نہیں پتہ کہ اس کے 37 اکاؤنٹس ہیں اور کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں اس کے اکاؤنٹ میں یہ لوگ بس کریں ایسا ملک میں بہت ہوگیا،اللہ کا خوف کریں آخر انہیں جواب دینا ہوگا۔

اگر میری بات انہیں نہیں پتہ تو یہ پتہ کروائیں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود جھوٹ بول رہاہے یا نہیں بول رہاہے۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ ذہنی مریض ہے اور انسداد دہشت گردی میں جائے گا یہ لوگ اسے پاگل قرار دے کر مروا دیں گے، جس آدمی کے 37 بینک اکاؤنٹس ہیں، وہ پاگل ہوگا، اس کو عسکری ادارے حراست میں لیں اور تحقیقات کریں چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں اور اس کے پیچھے لوگوں تک پہنچیں اس کو یہ لوگ مروا دیں گے،

وہ بچے اٹھاتا تھا، بچوں سے زیادتی ہوتی تھی اور پوری دنیا میں تماشا دیکھا جاتا تھا، اس کی تحقیقات کروائیں، اس کی تحقیقات آرمی چیف کروائیں اور چیف جسٹس اس کی تحقیقات کروائیں یہ آدمی نہ مستری ہے نہ کوئی پاگل ہے نہ کوئی بے روزگار ہے یہ کروڑوں ڈالرز میں کھیلنے والی مافیا کا کارندہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…