لاہور میں متحدہ اپوزیشن کا احتجاج،پولیس غیر مسلح رینجرز کو طلب کر لیا گیا، مال روڈ کے قریبی علاقے خالی تعلیمی ادارے ، کاروباری مراکز بند، تنائو بڑھنے لگا

17  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کا احتجاج، مال روڈ لاہور پر موجود کاروباری، تعلیمی مراکز بند کر دئیے گئے، رینجرز طلب۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ لاہور پر عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے

خلاف احتجاج کی وجہ سے کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں جب کہ لاہور کی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے کہا کہ پولیس کے پاس نہ اسلحہ ہوگا اور نہ ہی ڈنڈا، مال روڈ کو جانے والے راستوں پر اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی ہے، جب کہ سیاسی جماعتوں کے رضاکار بھی جلسہ گاہ میں آنے والوں کی چیکنگ کررہے ہیں۔ حکومت نے امن وامان کی صورتحال کوکنٹرول کرنے اور سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لیے رینجرز کی تین کمپنیوں کو طلب کی ہیں۔ رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت احتجاج کے سلسلے میں ہونے والے انتظامات کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ عوامی تحریک اور اس کی ہمنوا جماعتوں کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹائون پر اے پی سی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے 7جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد مطالبہ پورا نہ ہونے پر عوامی تحریک کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب حکومت خاتمے کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا اور اس سلسلے میں احتجاج کیلئے 17جنوری کی کال دی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…