سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ،ہاتھ ملانے کی خواہش پر زرداری کا ایسا جواب کہ نوازشریف کو یقین ہی نہ آیا

23  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے نوازشریف سے ملاقات سے انکار کردیا۔میاں نوازشریف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ ملک اور جمہوریت کے لیے آصف زرداری سے بغیر کسی شرط کے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور نوازشریف کید رمیان ملاقات کی کوششیں گزشتہ تین سے چار

ماہ سے جاری تھیں لیکن یہ چوتھی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے اور آصف زرداری نے نوازشریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان قرار دیدیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے ذمہ داری نوازشریف ہیں، انہیں صرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کا مؤقف ہے کہ انہیں ہمیشہ ڈسا گیا ہے، پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت کیا جس کا اسے نقصان ہوا اور نوازشریف آخری وقت میں انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔واضح رہیکہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی تاکہ حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر قانون سازی کی جاسکے۔اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ نوازشریف نے انہیں آصف زرداری کو منانے کا ٹاسک دیا تھا جس میں وہ ناکام ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…