لندن میں مقیم شریف خاندان نے امریکہ کے ویزے حاصل کر لیے، شریف خاندان نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ حیران کن انکشاف

6  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد جو لندن میں مقیم ہیں نے امریکہ کے ویزے حاصل کر لیے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ لندن میں موجود شریف خاندان کے تمام افراد بشمول نواز شریف اور کلثوم نوازنے ویزے حاصل کر لیے ہیں۔

شریف خاندان نے امریکہ کے ویزے احتیاطاً حاصل کیے ہیں، اس کے برعکس کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہی جاری رہے گا اور وہ علاج کے لیے امریکہ نہیں جائیں گی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا کیس امریکی ڈاکٹرز کو نہیں بھیجا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا لندن میں ہی کینسر کا علاج جاری ہے، اس کے علاوہ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی ایک سرجری کر لی گئی ہے اور بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے اس وقت ان کے شوہر میاں محمد نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد لندن میں موجود ہیں۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ بیگم کلثوم نواز اس بیماری کے باوجود این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں وہ خود تو الیکشن مہم نہیں چلا رہی ہیں مگر ان کی غیر موجودگی میں ان کی صاحبزادی مریم نواز حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم بڑے احسن طریقے سے چلا رہی ہیں۔ مریم نواز اپنی والدہ کی بیماری کا ذکر کرکے حلقے کے عوام سے ہمدردی اور ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں کافی حد تک کامیاب نظر آ رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…