اسلام آبات(نیوزڈیسک)فیس بک کو بند کرنے کی تیاریاں،بڑا قدم اُٹھالیاگیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں فیس بک کی بندش کیلئے درخواست دائرکردی گئی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ سول سوسائٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کوبلاک کرنے کے حق میں درخواست دائرکی ہے۔درخواست میں
فیس بک پرگستاخانہ موادکی موجودگی پر اعتراض کیاگیا ہے اورمؤقف اختیارکیاگیاہے کہ عدالت سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادفوری بلاک کرنے کاحکم دے۔سول سوسائٹی نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری آئی ٹی، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا،آئی جی پولیس اسلام آبادکوبھی فریق بنایاگیاہے۔