آرمی چیف جنرل باجوہ نے آتے ساتھ ہی فوج کو بڑا حکم جاری کر دیا

2  دسمبر‬‮  2016

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کو بھارتی فوج کی سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوان ہر دم تیار رہیں،بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے،بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرے،لائن آف کنٹرول پر نگرانی کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10کور ہیڈ کوارٹر راولپنڈی اور لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور اپنا دن 10کور کے جوانوں کے ساتھ گزارا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کو 10کور راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معائدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے دستوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو ہر دم تیار رہنے کی ہدایت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا۔آرمی چیف نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کیے۔10کور راولپنڈی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے 10کور آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا اور بعد ازاں لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورے کو دوران وہ آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…