بھارتی مواد کی نشریات۔۔۔پیمرا نے میدان مار لیا!!! کون سے چینلز کے لائسنس معطل۔۔؟بڑی کارروائی

21  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹی وی چینلز اور ریڈیوزپربھارتی مواد نشرکرنے پرمکمل پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد جمعہ سے شروع ہو گیا جبکہ چیئرمین پیمرا ابصارعالم نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے چینل اورریڈیوکا لائسنس فوری معطل کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا اتھارٹی نے حکومتی جواب کے بعد اکیس اکتوبردن تین بجے کے بعد کسی بھی چینل پربھارتی مواد نشرکرنے پرمکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشرف دورحکومت کی طرف سے انڈیا کودی گئی یکطرفہ رعایت کو منسوخ کردیا تھا جس پر جمعہ سے عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔چیئرمین پیمراابصارعالم نے کہا ہے کہ اب کوئی بھی ٹی وی چینل اور ایف ایم ریڈیو بھارتی مواد نشر نہیں کرسکے گا خلاف ورزی کرنے والے چینل اورریڈیو کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انڈین مواد نشرکرنے والے چینل کا فوری لائسنس معطل کیا جائے گا۔دوسری جانب پیمرا کے فیلڈ انسپکٹرز نے چکوال میں غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کی ایک کھیپ چھاپہ مار کر قبضے میں لے لی۔ چھاپہ مار ٹیم میں فیلڈ انسپکٹر مزمل باجوہ، آصف اقبال، ظہیر احمد، فیصل شبیر، آصف علی اور سٹاف محمد اختر اور محمد نذیر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…