جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

تین اہم کالز ٹریس، سانحہ صفورا چورنگی میں” را “ملوث نکلی ، دو افراد گرفتار

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سانحہ صفورا چورنگی کراچی میں “را ” کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ، تفتیشی اداروں نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، سانحے کے حوالے سے اہم کالز بھی ٹریس ہوئی ہیں۔46 بے گناہوں کے قتل نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے سانحہ کراچی میں را کے ملوث ہونے کے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے تین اہم کالز بھی ٹریس ہوئی ہیں جن میں سے ایک کال میں واضح طور پر کہا گیا کہ ” کام ہوگیا” اہم شواہد ملنے کے بعد تفتیشی اداروں نے دو افراد کو حراست میں لے لیا جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سانحے میں کسی نہ کسی حوالے سے ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھری بس کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے لیے پیشہ ور ٹارگٹ کلرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ تفتیشی ادارے اس حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جو جلد سامنے لائے جائیں گے۔

مزید پڑھئے:کتے کومارنے پرسزا



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…