پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب، ملازمین بھرتی کرانے والی ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ

datetime 4  مارچ‬‮  2024 |

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے 21 ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے لائسنس منسوح کردیئے گئے، اس کے علاوہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چار ایجنسیوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے یہ اقدام ان ریکروٹمنٹ دفاتر کی نگرانی اور شواہد سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔وزارت افرادی قوت کے مطابق 21 دفاتر جن کے لائسنسز کو منسوخ کیا گیا ہے، انہوں نے واجب الادا رقوم واپس نہیں کیں۔ ملازمت کے لیے غیر قانونی ذرائع اختیار کیے نیز مساند پلیٹ فارم سے ہٹ کر لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چار دفاتر کو عارضی طور پر کام سے روکا گیا ہے۔

ان کے خلاف آجروں کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق کارکنوں کی طلب میں تاخیر کی شکایت سامنے آئی تھی۔وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکروٹمنٹ دفاتر کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور اس حوالے سے ملنے والی شکایات کے ازالے کے لیے ٹیم کو فوری طور پر فیلڈ میں تعینات کرتے ہیں اور شواہد درست ثابت ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔وزارت کی ہر طرح سے کوشش ہوتی ہے کہ مساند پورٹل کے ذریعے ریکروٹنگ کی پوری کارروائی بہتر انداز سے ہوسکے، تاکہ اس حوالے سے کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے۔



کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…