جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

آن لائن گیم کیلئے لیا قرض اتارنے کیلئے نوجوان نے ماں کو قتل کر ڈالا

datetime 26  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتح پور(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک بیٹے نے آن لائن گیم سے لیے جانے والے ادھار پیسے واپس کرنے کے لیے اپنی والدہ کو قتل کر ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فتح پور میں پیش آیا جہاں ہیمانشو نامی شخص آن لائن گیم کا شوقین تھا اور جو مسلسل ہارنے پر آن لائن گیم سے مزید ادھار لیتا رہا۔پولیس کے مطابق ہیمانشو پر آن لائن گیم کا 4 لاکھ کا ادھار ہوگیا تھا جس پر اسے پریشانی ہوئی کہ یہ رقم کیسے واپس کی جائے۔پولیس نے بتایا کہ قرض واپس کرنے کیلئے ہمانشو نے اپنی پھوپھی کے زیورات چرا لیے اور اس رقم کو اپنے والدین کے لیے 50 لاکھ روپے کی لائف انشورنس پالیسیاں خریدنے کے لیے استعمال کیا اور پھر اس کے فورا بعد ہیمانشو نے مبینہ طور پر اپنی ماں پربھا کا گلا دبا کر قتل اسے کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کرنے کے بعد ہیمانشو نے ماں کو ایک بوری میں ڈالا اور اپنے ٹریکٹرپر سوار ہو کر لاش کو دریائے جمنا میں پھینکنے کیلئے روانہ ہوگیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ہیمانشو کے والد موقع واردات پر گھر پر موجود نہیں تھے اور گھر واپس آنے پر بیٹے اور بیوی کی غیر موجودگی پر وہ انہیں اپنے قریبی رشتہ داروں کے گھر ڈھونڈنے چلے گئے۔پڑوسیوں سے پوچھنے پر والد کو بتایا گیا کہ اس کا بیٹا ٹریکٹر پر سورا ہوکر دریائے جمنا کی جانب گیا ہے، وہاں جا کر باپ نے پولیس کو آگاہ کیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیٹے ہیمانشو کو گرفتار کر لیا اور دوران کارروائی اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا کہ اس نے یہ سب کچھ آن لائن گیم کھیلنے کے لیے لیا گیا ادھار واپس کرنے کے لیے کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…