ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

کرونا وائرس سے محفوظ  عمرہ زائرین کی واپسی کا آغاز

datetime 6  اپریل‬‮  2020 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج کی زیر نگرانی عمرہ کی ادائی کے لیے آئے 366 ترک زائرین کو ان کے ملک واپس روانہ کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک عمرہ زائرین کی واپسی جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے خصوصی پروازوں کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔وزارت حج و عمرہ اور وزارت صحت کے درمیان باہمی تعاون سے

غیرملکی عمرہ زائرین کی واپسی عمل میں لائی گئی۔ ترکی اور دوسرے ملکوں کے عمرہ زائرین کی ان کے ملکوں کو واپسی سے قبل ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا جب کہ ہوائی اڈوں پر بھی حفظان صحت کے تمام انتظامات کیے گئے تھے۔واپس بھیجے جانے والے عمرہ زائرین کو کرونا کے خطرے کے پیش نظر 14 دن کے حفاظتی دورانیے سے گذارا گیا۔ اس دوران ان کے کرونا کے ٹیسٹ کرائے گئے اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں واپس بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ کرونا کی وباء پھیلنے سے قبل سعودی عرب آنے والے غیرملکی عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ سعودی عرب میں پھنسے غیرملکی عمرہ زائرین کو واپس بھیجا جائے گا۔ غیرملکی عمرہ زائرین کی باعزت واپسی کے ساتھ ساتھ انہیں ہرممکن طبی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…