سعودی عرب میں قرنطینہ سے پہلے گروپ کا اخراج، وزارت صحت کا جشن

30  مارچ‬‮  2020

جدہ(این این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں 14 دن تک حفاظتی طبی نظر بندی کے لیے قرنطینہ میں رکھے گئے شہری کی پہلی کھیپ کو گذشتہ روز اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ ان لوگوں کو بیرون ملک سے واپسی پرکرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دن کے لیے قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق جدہ میں قرنطینہ سے نکلنے والے پہلے گروپ کا وزارت صحت کے عہدیداروں کی طرف سے استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور تندرست ثابت ہونیپرانہیں

تحائف بھی دیئے گئے۔اس موقعے پرقرنطینہ سے نکلنے والے شہریوں نے انتظامیہ کے حْسن سلوک، میزبانی، ہوائی اڈوں پراترنے سے لے کرقرنطینہ سے اخراج تک ان کے ساتھ عزت واحترام پرمبنی برتائو پر وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں 14 روز قبل بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو کرونا کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔ اس دوران قرنطینہ میں رکھے گئے شہریوں کی چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر نگرانی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…