بھارت میں اسکول کے در و دیوار ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے رنگین نعرے درج دیکھ کر ہنگامہ برپا،معاملہ پولیس تک جا پہنچا

26  فروری‬‮  2020

ہبلی(این این آئی ) بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع ہبلی کے قریب بدار شنگی گاؤں میں واقع ایک گورنمنٹ اسکول کی دیوار اور دروازوں پر کچھ لوگوں نے چاک سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق استاد اور طلبا جب اسکول آئے تو اسکول کی دیوار پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے درج دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

پاکستان کے حق میں نعرے دیکھ کر وہاں ہنگامہ برپا ہوگیا اسکول انتظامیہ نے اس سلسلے میں مقامی تھانہ میں شکایت درج کرادی، جب کہ مقامی افراد نے احتجاج کیا اور اسکول کی دیوار پر نعرے درج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔پولیس نے شکایت درج کرکے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حال ہی میں ہبلی کے نجی انجنیئرنگ کالج کے تین کشمیری طلبا کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے اور پاکستان کے حق میں ویڈیو شیئر کرنے پرگرفتار کیاگیا تھا اوران پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا تھا۔اس کے علاوہ کرناٹکا ہی کے ضلع بیجاپور جسے وجے پورہ بھی کہاجاتا ہے میں گزشتہ روز ایک 40 سالہ شخص نے سوشل میڈیاپر ’’مجھے پاک آرمی سے محبت ہے‘‘ اور’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا گانا شیئر کیا تھا جس کے نتیجے میں اس شخص کو گرفتار کرکے اس پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…