بھارت میں سکھوں کی مذہبی ریلی میں زور دار دھماکہ ،متعدد افراد مارے گئے،کئی شدید زخمی ،ماحول کشیدہ

9  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں سکھوں کی مذہبی ریلی میں دھماکہ، 6 افراد مارے گئے ، متعدد افراد زخمی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مذہبی ریلی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

جبکہ کئی افرزخمی ہو گئے ہیں۔ ترن تارن کے پلاسور گاؤں کے نزدیک بابا دیپ سنگھ کی جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا کی ریلی نکالی جارہی تھی۔تمام ترافراد گوردوارہ ٹاہلا صاحب جارہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہوگیا جس کے بعد ریلی میں افراتفری مچ گئی۔ ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترن تران میں غیر مسلم برادری مذہبی جوش وعقیدت سے اپنا تہوار منارہی تھی کہ اچانک یہ حادثہ پیش آ گیا۔مقامی پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے، 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں مرنے  والے افراد کی تعداد 6 ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا ایک ٹریکٹر ٹرالی میں ہوا جس میں کئی نوجوان سوار تھے اور ہو سکتا ہے کہ اس ٹرالی میں پٹاخے موجود ہوں جن میں چنگاری گرنے سے دھماکا ہو گیا لیکن سکھ یاتریوں کی جانب سے پولیس کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…