متنازعہ شہریت قانون، بھارتی سپریم کورٹ نےبڑا حکم جاری کردیا

22  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی سپریم کورٹ نے شہریت کے متنازع قانون پر مودی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ شہریت کے متنازع قانون کے خلاف دائر تقریباً 143 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شہریت کے متنازع قانون سٹیزن شپ ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) پر حکم امتناع دینے سے انکار کرتے ہوئے مودی حکومت کو 4 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ شہریت کے متنازع قانون کے خلاف دائر ہونے والی 140 سے زائد درخواستوں پر 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا جو اس معاملے پر حکومت کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے گا جب کہ بینچ ان درخواستوں پر ایک عبوری حکم بھی جاری کرے گا۔بھارت کی سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں پر فیصلہ ہونے تک تمام ہائیکورٹس کو سی اے اے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت سے بھی روک دیا ہے۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے اسی معاملے میں بھارتی ریاست آسام اور تری پورا کی درخواستوں کو علیحدہ سننے کا اعلان کیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے 9 جنوری کو دائر ایک درخواست کو بھی مسترد کیا تھا جس میں سی اے اے کو آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جب کہ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے لہٰذا امن کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…