لندن برج پر حملے میں ملوث عثمان خان نے ”را“ کی فنڈنگ سے آزادکشمیر میں کون سے منصوبے بنا رکھے تھے؟تہلکہ خیز انکشافات

2  دسمبر‬‮  2019

لندن،نئی دہلی (آئی این پی) لندن برج پر حملے میں ملوث حملہ آور، عثمان خان نے بھارتی ایجنسیوں کی فنڈنگ سے کشمیر میں فوجی ٹریننگ کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔ عثمان خان کو سٹاک ایکسچینج دہشت گردی کے منصوبے میں سزا سنائی گئی تھی۔

اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔انہوں نے بورس جانسن کے گھر پر بھی حملے کا منصوبہ بنایا تھا، جو 2012 ء میں لندن کے میئر تھے۔ سا ؤتھ ایشین وائر کے مطابق حملے کے بعد ان کے کشمیرمیں روابط کاانکشاف ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے سکول چھوڑ دیا تھا اور نو عمری میں برطانیہ میں انٹرنیٹ پر بنیاد پرست اسلام کی تبلیغ شروع کردی تھی جہاں ان کی کافی فالورشپ تھی۔لندن میں سرگرم بھارت کے حق میں لابنگ کرنیوالے چند سرگرم کارکنوں سے خان کی میٹنگز کا بھی انکشاف ہوا ہے جن کی طرف سے خان کو کشمیر میں اپنے اہل خانہ کی زمین پر ٹریننگ کیمپ قائم کرنے کے لئے فنڈنگ کی یقین دہانی کروائی گئی۔خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں اپنا کنٹرول حاصل کرکے شرعی قانون قائم کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے لئے انہیں وسائل بھی دستیاب تھے انہیں پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں بھی بھیجا گیا تھا جہاں ان کا فوجی ٹریننگ کیمپ مدرسہ کی صورت میں قائم کرنے کا منصوبہ تھا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیاتھا کہ وہ برطانیہ لیٹر بم بھیجیں گے اور برطانوی نسل پرست گروہوں کو نشانہ بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…