اسرائیل کو لبنان پر حملہ مہنگا پڑ گیا، لبنانی فوج نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونیوالے  2اسرائیلی طیارے تباہ کردیئے

25  اگست‬‮  2019

بیروت،دمشق(آن لائن)اسرائیل نے شامی دارالحکومت دمشق پر میزائل حملوں کے بعد لبنان میں بھی ڈرون حملے کیے ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے بیروت کے جنوبی علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایک ڈرون کو مار گرایا گیا جبکہ دوسرے کو فضا میں ہی تباہ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی فوج نے اسرائیل کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دونوں ڈرونز اسرائیل کے تھے جنہیں تباہ کیا گیا۔ دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون حزب اللہ کے میڈیا دفتر کی عمارت کی چھت پر گرا جس سے تنظیم کا میڈیا سینٹر بری طرح متاثر ہوا جبکہ دوسرا ایک قریبی خالی پلاٹ میں گر کر تباہ ہوا۔گزشتہ شب اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں فضائی حملہ کیا تھا تاہم شامی ائیر ڈیفنس نے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیا تھا۔شامی سرکاری ٹیلی ویڑن نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فضائیہ نے دشمن کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائل کو مار گرایا ہے۔سیریئن آبزرویٹری کے مطابق دمشق میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق حزب اللہ اور ایک ایرانی جنگجو شامل ہے تاہم دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔اِدھر اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ ایران کی جانب سے ڈرون حملوں سے بچنے کیلئے شام میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرون اسرائیل کے اندر بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا تھا جس کے باعث یہ کارروائی کی گئی۔ اسرائیل نے دعوی کیا کہ دمشق کے جنوب مشرق میں القدس فورس اور دہشت گردی کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…