منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بیان سے سری لنکن صدر مکر گئے ، کیا وضاحت جاری کر دی

datetime 23  اگست‬‮  2019 |

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کے دفتر نے کہا ہے کہ سری لنکن صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کوئی بیان نہیں دیا۔سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر شاہد احمد حشمت اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میتھری پالا سری سینا نے اعتراف کیا کہ

جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور خواہش ظاہر کی کہ تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ سری لنکن صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لیے سری لنکا کی ثالثی اور سہولت کاری کی پیشکش کی ہے تاکہ علاقائی تعاون کے لیے جنوبی ایشیا کی تنظیم (سارک) کو دوبارہ بحال کیا جائے۔بیان کے ایک روز بعد ہی سری لنکن صدر کے میڈیا آفس نے بیان جاری کیا جس میں میتھری پالا سری سینا کے حوالے سے ایسا کوئی بیان نہیں تھا جس کا ذکر پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان میں کیا گیا تھا۔سری لنکن صدر کے دفتر کے بیان میں کہا گیا کہ ملاقات پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر ہوئی جس میں انہوں نے صدر کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے حوالے سے بریف کیا۔بیان کے مطابق میتھری پالا سری سینا نے پاکستانی ہائی کمشنر کا نقطہ نظر تحمل سے سنا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں سے سری لنکا کے بہترین دوستانہ تعلقات ہیں اور سری لنکا کا مفاد علاقائی تعاون اور دوستی میں ہے۔بیان میں وضاحت کی گئی کہ صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل سے متعلق اور کوئی بات نہیں کی۔سری لنکن صدر کے دفتر سے جاری بیان پر پاکستانی ہائی کمیشن نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…