بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترکی : اپوزیشن لیڈر پر دھاوے کے بعد وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی میں اپوزیشن نے وزیر داخلہ سلیمان صویلو اور انقرہ کے گورنر واصف شاہین کے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال قلیچ دار اولو پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاجا سامنے آیا ہے۔

ترک اپوزیشن نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وزیر دفاع خلوصی آکار اْن مظاہرین کے لیے کہے گئے اپنے الفاظ کی وضاحت کریں جو اْس گھر کے گرد جمع ہو گئے تھے جس میں 70 سالہ قلیچ دار اولو نے پناہ لے رکھی تھی۔ مظاہرین نے اس گھر کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ آکار نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنا پیغام پہنچا دیا ہے۔قلیچ دار اولو ترک اپوزیشن کی جماعت ’’ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی‘‘ کے سربراہ ہیں۔ انہیں اتوار کے روز انقرہ میں اْس وقت دھاوے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ملک کے جنوب مشرق میں مسلح کردوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے ایک ترک فوجی کے جنازے میں شریک تھے۔حملے کا یہ واقعہ 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں انقرہ اور استنبول میں ’’جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی‘‘ کے مقابل ’’ ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی‘‘ کی جیت کے تین ہفتے بعد پیش آیا ہے۔ یہ شکست صدر رجب طیب ایردوآن کی حکمراں جماعت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے وڈیو کلپ میں لوگوں کا ایک گروپ قلیچ دار اولو کے گرد اْس وقت دھکم پیل کرتا ہوا نظر آ رہا ہے جب وہ مجمع کے بیچ اپنا راستہ بنا رہے تھے۔ وڈیو نے اولو کے حامیوں میں غصے کی لہر دوڑا دی۔مقامی میڈیا کے مطابق اس دھاوے کے بعد قلیچ دار اولو کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ایک قریبی گھر میں منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں انہیں ایک بکتر بند گاڑی میں اس جگہ سے کوچ کروا یاگیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…