امریکی انتخابات میں مداخلت کا معاملہ، روس اور امریکا نے رپورٹ مسترد کردی

20  اپریل‬‮  2019

ماسکو(این این آئی ) امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ کو روس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی کہ روس نے 2016 کے امریکی انتخابات پر اثرانداز

ہونے کی کوشش کی۔ انتخابات میں مداخلت سے متعلق ملر رپورٹ میں جاری کردہ کئی سو صفحات پر مشتمل ثبوت کے بارے میں روس نے کہا کہ رپورٹ میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملر رپوٹ لوگوں نے مل کر تیار کی ہے، جو واضح طور پر جھوٹی اور افواہوں پر مبنی ہے، جس میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔چار سو صفحات پر مشتمل ملر رپورٹ کو خصوصی نمائندے رابرٹ ملر نے 22 ماہ کی طویل تفتیش کے بعد دو روز قبل جاری کی تھی جس میں روسی مداخلت کا انکشاف کیا گیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے خلاف دو سال سے جاری رابٹ ملر کی خصوصی تحقیقات گذشتہ ماہ اختتام پذیر ہوئی تھی، ابتدائی طور پر تحقیقاتی رپورٹ میں صدر ٹرمپ پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا تھا۔خیال رہے کہ رپورٹ کے خلاصے میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی ملی بھگت کوئی ثبوت ملا۔بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دو سال سے ان کے خلاف مفروضوں پر مبنی الزامات لگائے گئے اور آج سب جھوٹ ثابت ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…