سعودی عرب میں سگریٹ، گٹکا، نسوار پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر بڑی سزاؤں کا اعلان کردیاگیا

19  اپریل‬‮  2019

جدہ (آن لائن) سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی فروغ نے ملک میں تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی اور تمباکو کی تمام مصنوعات کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیو ں کے خلاف5 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر محنت انجینیئر احمد الراجحی نے فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرکے سعودی کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا ہے۔پابندی میں دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے علاوہ وہاں آنے والے عام افراد بھی شامل ہیں۔ تمام دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے دفاتر کے احاطے میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے سٹیکر آویزاں کردیں۔وزارت محنت نے واضح کیا ہے کہ سگریٹ سے مراد وہ تمام چیزیں ہیں جن کی تیاری میں تمباکو کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں عام سگریٹ کے علاوہ ای سگریٹ، شیشہ، ای شیشہ، سگار، پان، گٹکا، نسوار اور تمباکو کی وہ تمام اشیا جو پی جاتی ہیں، کھائی جاتی ہیں، چبائی جاتی ہیں یا ان کا کسی بھی طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔وزارت محنت نے واضح کیا ہے کہ انسداد سگریٹ نوشی قانون کی دفعہ نمبر 15کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے والے ادارے کے خلا ف پانچ ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…