اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز پر یورپی یونین نے فیصلہ سنا دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(آن لائن)یورپی یونین نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام پر سعودی عرب کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز مسترد کردی۔یورپی یونین ایگزیکٹوز کی جانب سے سعودی عرب کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے یورپی یونین کی 28 ریاستوں نے مسترد کردیا۔یہ فیصلہ سعودی عرب اور فہرست میں شامل دیگر ملکوں کے دباؤ پر کیا گیا.

یورپی یونین ریاستوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کیونکہ یورپی کمیشن کی جانب سے ترتیب دی گئی فہرست شفاف طریقے سے نہیں بنائی گئی تھی جس کی وجہ سے یورپی یونین کے رکن ملکوں نے یہ فیصلہ لیا۔اس فیصلے کے بعد یورپیئن کمیشن کو نئی فہرست بنانا ہو گی۔اس فہرست کی یورپی یونین کمشنر انچارج ویرا جورووا نے کہاکہ مجھے مایوسی ہوئی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ میں ہمت نہیں ہاروں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل شفاف طریقے سے انجام دیا گیا تھا اور اس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف کارروائی کے یورپی یونین کے قوانین کی پیروی کی گئی تھی۔کمیشن نے گزشتہ ماہ ایک عبوری بلیک لسٹ شائع کی تھی جس میں چار امریکی حدود امریکن سمووا، یو ایس ورجن آئی لینڈ، پیورٹو ریکو اور گوام سمیت کْل 23 ملکوں کی مختلف حدود کو شامل کیا گیا تھا۔اس فہرست میں جن دیگر ملکوں کی حدود کو شامل کیا گیا تھا ان میں نائیجیریا، لیبیا، پاناما، بہامس، ایران، پاکستان، شمالی کوریا اور افغانستان شامل تھے۔یورپی پارلیمنٹ میں سماعت کے دوران جورووا نے کہا تھا کہ اس فہرست میں شامل ممالک ان کے خلاف محاذ بنا رہے ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب، امریکا اور پاناما کا نام لیا تھا۔انہوں نے فہرست میں شامل ملکوں کو بلیک لسٹ کرنے کے یورپی یونین کے عزائم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی فہرست مرتب کرنے سے پہلے ان سے ضرور مشاورت کریں گی۔یورپی یونین آفیشلز کا کہنا ہے کہ تیل کی برآمدات کرنے والا سعودی عرب یورپی یونین کے ممالک سے اسلحے اور دیگر تجارتی سامان کی اربوں ڈالر کی خرید و فروخت کرتا ہے اور اس نے ان تمام ملکوں کو معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یورپی رہنماؤں کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وہ کمیشن کے فیصلے کو واپس کرائیں۔یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ نے اس فہرست کو بلاک کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ اگر ہم اس فہرست پر سیاسی کھیل کھیلیں گے تو یورپی یونین اپنی ساکھ کھو دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…