امریکہ کے سابق صدر انتقال کر گئے‎

1  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش 94سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  وہ خون میں انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے ہیوسٹن کے ہسپتال میں داخل تھے۔ ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے بھی وہ چلنے پھرنے سے معذور تھے اور الیکٹرک سکوٹر یا وہیل چیئر استعمال کر تے تھے۔واضح رہے جارج بش سینئر 1989 سے 1993 تک امریکہ کے صدر رہے جبکہ اس سے قبل وہ 8 سال تک 1981 سے 1989 تک

صدر رونلڈ ریگن کے ساتھ نائب صدر کے طور پر بھی کام کرتے رہے تھے۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے 11 ویں سربراہ کے طور پر 1976 سے 1979 تک کام کرچکے ہیں۔ان کے بڑے صاحبزادے جارج والکر بش جونیئر بھی 8 سال تک امریکہ کے صدر رہ چکے ہیں ۔ بش سینئر کے ایک اور صاحبزادے جیب بش بھی سیاست میں ہیں۔یاد رہے کہ جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش کا انتقال بھی کچھ عرصہ پہلے ہی ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…