سنا ہے کہ آپ مجسم شیطان ہیں، امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن کوبہت کچھ کہہ ڈالا، حیرت انگیزصورتحال

1  اپریل‬‮  2018

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے نئے مشیر جان بولٹن کے درمیان چند روز قبل پہلی ملاقات ہوئی، اس موقع پر کیمروں کی آنکھ نے ایک دلچسپ مزاح کو محفوظ کر لیا۔دونوں شخصیات کے درمیان مصافحہ ہوا توامریکی وزیر دفاع نے بولٹن سے کہا

کہ آپ کے آنے کا شکریہ، مجھے خوشی ہے کہ آخرکار ہماری ملاقات ہو گئی۔ میں نے سن رکھا تھا کہ آپ مجسم شیطان ہیں۔اس سے قبل جیمز میٹس نے ان دشواریوں پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا تھا جو انہیں بولٹن کے ساتھ کام کرتے ہوئے درپیش ہو سکتی ہیں۔ میٹس کا کہنا تھا کہ انہیں “کسی قسم کے تحفظات اور تشویش نہیں ہے۔ایرانی جوہری معاہدے سے دست برداری اور شمالی کوریا پر “اقدامی حملے” کی تائید کے حوالے سے جان بولٹن کے سخت گیر موقف سے متعلق سوال کے جواب میں میٹس نے کہا کہ میں اس بات کی امید رکھتا ہوں کہ دنیا کی صورت حال کے حوالے سے مختلف آرا ہوں گی۔ ہمیں اس چیز کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے 23 مارچ بروز جمعرات اپنے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر مکماسٹر کو تبدیل کر کے ان کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق سفیر جان بولٹن کو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر کہا تھا کہ “مورخہ 9 اپریل سے جان بولٹن میرے قومی سلامتی کے مشیر ہوں گے۔ میں جنرل مکماسٹر کی خدمات پر ان کا بہت ممنون ہوں، انہوں نے شان دار کام کیا اور وہ ہمیشہ میرے دوست رہیں گے۔



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…