روس، ترکی اور ایران اکٹھے ہوگئے،پوٹن، طیب اردوگان اور حسن روحانی 4 اپریل کو کیا کرنے والے ہیں،امریکہ اور یورپ میں ہلچل،دھماکہ خیز اقدام

1  اپریل‬‮  2018

انقرہ (آئی این پی)روس، ترکی اور ایران اکٹھے ہوگئے،پوٹن، طیب اردوگان اور حسن روحانی 4 اپریل کو کیا کرنے والے ہیں،امریکہ اور یورپ میں ہلچل،دھماکہ خیز اقدام،تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمر پوتن، ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردگان 4 اپریل کو انقرہ میں ملاقات کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات ان تین ملکوں کی سربراہ کانفرنس میں ہو گی

جو شام میں قیام امن کے لیے مذاکراتی عمل کے سلسلے کی حمایت کر رہے ہیں۔تین ملکی سربراہ کانفرنس سے ایک دن پہلے صدر پوتن اور صدر اردوان ترکی کے دارالحکومت میں دوطرفہ بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے یہ ملاقات ترک روسی تعاون سے متعلق اعلی سطح کی کونسل کا حصہ ہے۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اینادولو کے مطابق خطے کی صورت حال اور شام میں جاری جنگ کے علاوہ ترک اور ایرانی صدر دوطرفہ امور پر متوقع طور بات چیت کریں گے۔کریملن کی طرف سے 7 مارچ کو یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یہ ملاقات اپریل میں ہوگی تاہم اس بارے میں نا تو حتمی تاریخ کا بتایا گیا اور نہ ہی یہ وضاحت کی گئی کہ یہ ملاقات کہاں ہوگی۔روس، ترکی اور ایران شام کی جنگ میں پوری طرح شامل ہیں اس کے علاوہ وہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے امن مذاکرات کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ یہ بات چیت کا عمل اقوام متحدہ کی حمایت سے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے متوازی ہو رہے ہیں تاکہ شامی تنازع کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔روس کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو نے 30 مارچ کو پوتن اردوان ملاقات سے متعلق فون پرگفتگو کی۔بیان کے مطابق”دونوں وزرا نے روس اور ترکی کے درمیان ہونے والے سربراہی کانفرنس سے پہلے اہم دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…