چین کا شمسی ڈرون سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

  بدھ‬‮ 14 فروری‬‮ 2018  |  12:52

بیجنگ(این این آئی)چین نے شمسی توانائی سے اڑنے والے ڈرون کی کامیاب آزمائشی پرواز کا دعویٰ کیا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے اس ڈرون نے مسلسل پندرہ گھنٹے تک کامیاب پرواز کی ۔ یہ پروازفضا میں تقریبا سو کلومیٹر بلندی پر کی گئی ۔ماہرین کے مطابق یہ ڈرون فضا میں 65کلومیٹر بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہفتوں تک اپنی پرواز جاری رکھ سکتا ہے اور اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ50کلوگرام کے کلسٹر بم کے علاوہ گائیڈڈ میزائل بھی فائر کرسکتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں