قیامت کی نشانیاں بھارت میں چار ٹانگوں والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش بازو اور دیگر اعضا کی تعداد جان کر سر پکڑ لیں گے ‎

7  اگست‬‮  2017

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں حال ہی میں پیدا ہونے والے ایک عجیب الخلقت بچے نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ اس بچے کی چار ٹانگیں، تین بازو اور دو اعضائے تناسل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مقامی اور عالمی میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ کولی پائی نامی لڑکی نے شمالی بھارت کے شہر بندواڑہ میں ایک بچے کو جنم دیا۔ بچے کو دیکھ کر اس کے اقارب حیرت اور خوف کا شکار ہوگئے اور انہوں نے فوری طور پر اسے جان چھڑانے کے لیے اسے دریا میں پھینکنے کا فیصلہ کرلیا۔

ابھی وہ اس عجیب الخلقت بچے کو دریا برد نہیں کرپائے تھے کہ ایک ڈاکٹر بھارت پال ڈانڈا کو اس کا علم ہوا۔ انہوں نے بچے کو اپنے اسپتال منگوانے کے لیے ایمبولینس ارسال کی۔ 35 سالہ ڈاکٹر پال ڈانڈا نے بچے کے فالتو اعضا سرجری کی مدد سے ختم کردیے ہیں۔ڈاکٹر ڈانڈا کاکہنا تھا کہ مجھے اس وقت سخت صدمہ پہنچا جب پتا چلا کہ ایک عجیب الخلقت بچے کو اس کے والدین دریا میں پھینکنا چاہتے ہیں۔ اس لیے میں نے انہیں اس جرم سے بچانے کے لیے فوری فیصلہ کیا اور بچے کو اسپتال منگوا لیا۔ اسپتال پہنچتے ہی بچے کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور اس کی زندگی بچانے کے لیے اسے ضروری دوائی دینا شروع کردی۔ بچے کی حالت کافی خراب تھی۔اس لیے اسے ایک دوسرے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ بچے کو جے پور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چار ماہر ڈاکٹروں نے مل کر بچے کی سرجری کی اور اس کے فالتو اعضا ختم کردیے۔ بچہ تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…