کابل ،سکول میں پراسرارزہریلی گیس ،50سے زائد بچے شدید متاثر

14  مئی‬‮  2017

کابل(آئی این پی)افغانستان میں طالبان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے اور ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 2اہم طالبان رہنما ؤں سمیت 65شدت پسند ہلاک اور55زخمی ہوگئے ،ادھر دارالحکومت کابل میں زہریلی گیس کے باعث سکول کے 50طالب علم متاثر ہوئے ہیں جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔سیکورٹی فورسز نےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں افغان سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں37شدت پسند ہلاک اور34زخمی ہوگئے ۔وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کلیرنس آپریشن کے دوران 27شدت پسند ہلاک اور20زخمی ہوگئے ۔ آپریشن کا مقصد طالبان کا خاتمہ اور ننگرہار،کپیسا،پکتیا،خوست،لوگر،ارزگان،غور،قندوز،فریاب،سمگان،بغلان،سرائے پل ،بدخشان اور ہلمند میں امن واستحکام کویقینی بنانا ہے ۔جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 10شدت پسند ہلاک اور7دیگر زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔ادھرجنوبی صوبہ قندھار میں طالبان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10شدت پسند ہلاک اور7زخمی ہوگئے ۔وزارت دفاع کے مطابق واقعہ ضلع میدوند میں پیش آیا۔واقعے میں سات شد ت پسند زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع نش میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 10شدت پسند ہلاک اور 6زخمی ہوگئے جبکہ 2کو گرفتارکرلیا گیا ۔ادھر شمالی صوبہ سمگان میں افغان نیشنل ڈیفنس اورسیکورٹی فورسزکے ٹارگٹڈ آپریشن میں 2اہم طالبان رہنما مارے گئے ۔وزرت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں طالبان رہنما صوبے میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 6شد ت پسندوں میں گروپ کے فرضی صوبائی گورنر مولوی جلال اور گروپ کے ضلعی چیف مولوی غیاث الدین بھی شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 15شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب دارالحکومت کابل میں زہریلی گیس کے اثر کے باعث سکول کے 50طالب علم متاثر ہوئے ہیں جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔وزارت تعلیم کے ترجمان محمد کبیر حقمال کا کہنا ہے کہ واقعہ کابل شہر میں سکول کے ایک پروگرام کے دوران پیش آیا۔متاثرہ طالب علموں کو استقلال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبادرختوں کے سپرے کے باعث متاثر ہوئے ہیں ۔تاہم واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…