پاک، افغان غیر اعلانیہ جنگ پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی!

5  مئی‬‮  2017

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان بارڈر(چمن) میں افغان فوج کی جانب سے غیر اعلانیہ جنگ پر پاک فضائہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر انتہائی کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک فضائیہ کو کسی بھی کارروائی کیلئے ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں میں مردم شماری ٹیم پر حملہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے چمن کے گاؤں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں سرحد پار سے گولے داغے گئے۔ ایف سی اہلکار مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے، جب افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی، حملے میں شہید افراد کی تعداد 9 ہوگئی، جب کہ 4 ایف سی اہل کاروں ،6 بچوں اور دو خواتین سمیت 48 افراد زخمی ہوئے، چمن سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ چھ گھنٹے سے جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

جس کے نتیجے میں متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ کشیدگی کے بعد پاکستان نے باب دوستی کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں بھارتی فوج نے بھی افغان فوجیوں کی حملے میں مدد کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز مردم شماری کے عمل میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ افغان حکام کو سرحدی علاقوں میں مردم شماری کی پیش گی اطلاع بھی دی گئی تھی۔ جس کے لیے سفارتی اور عسکری ذرائع استعمال کیے گئے۔

جبکہ بزدل افغان فوج نے پاکستانیوں شاہینوں پر حملوں کیلئے اپنے ہی شہریوں کو ڈھال بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان فوج اپنے ہی شہریوں اور ان کے مکانات کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے سرحدی علاقے میں شہریوں پر حملے کر رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان فوج نے اپنے شہریوں کو ڈھال اس لئے بنایا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پاک فوج نہتے شہریوں پر جوابی کارروائی نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…