پاکستان کے 10ٹکڑے،بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی،سنگین دعویٰ کردیا

11  دسمبر‬‮  2016

نئی دہلی/کٹھوعہ (آئی این پی) بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر بھارت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے اپنی پالیساں تبدیل نہ کیں تو وہ 10حصوں میں ٹو ٹ جائے گا، پاکستان دہشتگردی کے ذریعے جموں وکشمیر کو بھارت سے الگ کرنا چاہتا ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ دہشتگردی بزدلوں کا ہتھیار ہے بہادروں کا نہیں،پاکستان نے ہمارے اچھے تعلقات کی خواہش کا جواب پٹھانکوٹ،اڑی او ر گرادسپور جیسے حملوں کی صورت میں دیا،اگر پاکستان دہشتگردی کو کنٹرول نہیں کرسکتا اور بھارت کا تعاون چاہتا ہے تو ہم پاکستان سے اس لعنت کے خاتمے میں مدد کرنے کو تیا رہیں۔

اتوارکو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ پاکستان دہشتگردی کے ذریعے جموں وکشمیر کو بھارت سے الگ کرنا چاہتا ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ دہشتگردی بزدلوں کا ہتھیار ہے بہادروں کا نہیں۔بھارتی وزیر داخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ 1971میں پاکستان 2حصوں میں تقسیم ہوگیا ۔اگر پاکستان نے سرحدپار دہشتگردی بند نہ کی تو یہ جلد 10ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا۔راجناتھ نے کہاکہ پاکستان مذہبی بنیادوں پر بھارت کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگا۔بھارت کو ایک بار بھر مذہبی بنیادوں پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔بھارتی وزیر داخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ہمارے اچھے تعلقات کی خواہش کا جواب پٹھانکوٹ،اڑی او ر گرادسپور جیسے حملوں کی صورت میں دیا۔انھوں نے کہاکہ اگر پاکستان دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوتا ہے اور بھارت کا تعاون چاہتا ہے تو ہم پاکستان سے اس لعنت کے خاتمے میں مدد کرنے کو تیا رہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…