اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑے دفاعی معاہدے کے بعد ایران بھی سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے میدان میں آگیا ہے ۔ایرانی فوج کے سربراہ محمد حسین بغیری نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان 38 ارب ڈالر کی عسکری ڈیل نے ایران کے اپنی فوجی قوت میں اضافے کے عزم کو مزید تقویت دی ہے۔جنرل بغیری نے یہ بات تہران میں ایک عسکری پریڈ میں کہی۔ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کی جانے والی تقریر میں جنرل بغیری نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان عسکری ڈیل سے ایران کو یہ عزم ملا ہے کہ وہ اپنی دفاعی قوت مزید مستحکم بنائے۔ اس سالانہ پریڈ میں ایران نے طویل فاصلے تک مار کی صلاحیت والے میزائل ’ذوالفقار‘ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام S-300کی بھی نمائش کی۔اس پریڈ میں ایران نے عسکری قوت کا مظاہرہ کیاایران پر 21 ستمبر 1980ء کو ہونے والے عراقی حملے کی برسی کے موقع پر جنوبی ایرانی بندرگاہی شہر بندر عباس میں بھی ایک علیحدہ عسکری پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
اس پریڈ میں ایران نے جدید ترین میزائلوں، بحری جنگی جہازوں اور ہتھیاروں کی نمائش بھی کی۔ اس پریڈ میں وہ عسکری ٹرک بھی دکھائی دیے، جن پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اسرائیل مخالف بیانات بھی درج تھے۔ ان پر تحریر تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیلی شہروں تل ابیب اور حائفہ کا وجود مٹا دیا جائے گا۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ذوالفقار طویل فاصلے تک مار کی صلاحیت کا حامل بیلسٹک میزائل ہے، جو ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے۔ بعد میں اس خبر رساں ادارے نے دوبارہ بتایا کہ اس میزائل کی رینج سات سو کلومیٹر ہے، تاہم اس میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اس پریڈ میں قدر ایچ میزائل دکھایا گیا، جس کے بارے میں ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ایران عراق جنگ کی 36 ویں برسی کے موقع پر ایران میں متعدد مقامات پر تقاریب منعقد کی گئیں۔ سن 1980 تا 1988 جاری رہنے والی اس جنگ میں مجموعی طور پر ایک ملین سے زائد افراد مارے گئے تھے۔
اسرائیل اور امریکہ کے درمیان دنیا کاسب سے بڑا دفاعی معاہدہ ۔۔ایران بھی میدان میں آگیا ۔۔ بڑا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تہران میں کیا دیکھا (سوم)
-
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت نے آل ٹائم ریکارڈ قائم کردیا
-
سونا9ہزار100روپے مہنگا،تولہ چاندی 10ہزارسے متجاوز
-
چین اب امریکہ کا دشمن نمبر ون نہیں رہا، پینٹاگون نے چین کیلئے خطرے کی سطح کم کردی، اب امریکہ کی پہلی...
-
سعودی عرب میں ملازمت کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
برطانیہ، طیارہ 35 مسافروں کو ایئرپورٹ پر بھول کر پرواز کر گیا
-
لاہور میں پالتو شیر نے بچے کا بازو چبا لیا
-
لاہور نجی ہوٹل آتشزدگی، ریسکیو 1122 ٹیموں نے 180 افراد کو بحفاظت نکال لیا، ایک ملازم جاں بحق
-
معروف فرانسیسی اداکار کا اسلام قبول کرنے کے بعد والدہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
-
سعودی شہزادے فیصل بن ترکی انتقال کرگئے؛ مسجد الحرام میں نماز جنازہ ادا
-
فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ محفوظ
-
عمران خان تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش
-
لاہور،شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والی جیب تراش خاتون گرفتار
-
روالپنڈی ،خاتون کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار















































