ایران نے خطرناک میزائل نصب کرتے ہی بڑا اعلان کر دیا ‎

29  اگست‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر میزائل نصب کردیے، میزائل نصب کرنے کا مقصد ایٹمی پلانٹ کو ممکنہ حملے سے بچانا ہے۔ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا میزائل تنصیب سے متعلق کہنا ہے کہ میزائل حملے کے لیے نہیں دفاع کے مقصد کیلئینصب کیے گئے ہیں، روسی میزائل ایٹمی پلانٹ پر ممکنہ حملے سے بچانے کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔ایس 300 زمین سے فضا میں مار کرنے والا دنیا کا جدید ترین نظام ہے۔ اس کی مدد سے ایک ہی وقت کئی میزائل داغے جا سکتے ہیں، روسی ساختہ ایس تھری ہینڈرڈمیزائل ڈھائی سو کلومیٹر تک نشانہ بناسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایک ایرانی شخص کو جوہری پروگرام کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، یہ جاسوس جوہری ٹیم میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا تھا، گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ ایران نے اپنے ہی جوہری سائنسدان کو امریکا کے لیے جاسوسی کرنے پر پھانسی دی تھی، ایرانی جوہری سائنسدان شہرام امیری کو 2010 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا،جب وہ امریکا سے ایران واپس آیا تو عدالت نے شہرام کو امریکا کے لیے جاسوسی کرنے پر سزائے موت سنائی تھی۔خیال رہے کہ 26 جولائی 2015 کو ایرانی سفارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ویانا میں ایرانی جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…