مصر، ٹیکسی میں موجود کوبرا نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو ڈس کر ہلاک کر دیا

  بدھ‬‮ 11 اگست‬‮ 2021  |  15:16

قاہرہ(این این آئی)مصرمیں ایک ٹیکسی میں موجود کوبرا سانپ کے ڈسنے سے ایک ہی خاندان کے چارافرادجاں بحق ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اسکندریہ کیایک پارکنگ اسٹیںڈ سے چلنے والی ٹیکسی کفر الشیخ کی طرف روانہ ہوئی۔ راستے میں ڈرائیور کو سانپ بھیجنے والے شخص کی فون کال آئی۔اس نے کال سنی اور اسے بتایا کہ سانپ بہ خیریت ہے اور وہ اپنے ڈبے میں بند ہے۔ جیسے ہی اس کی کال ختم ہوئی تو سانپ ڈبے سے باہر نکل آیا اور گاڑی کے فرش پر رینگتا ہوا سواریوں پر چڑھ دوڑا۔ایک خاندان جس میں میاں بیوی، ایک رشتہ دار اور

اس کی معمر خالہ نے کار اجرت پرلی۔سواریوں کو ڈسنے اور ان کی موت واقعے ہونے کے بعد سانپ ایکسیلیٹر پیڈل سے باہر نکلا اور ڈرائیور پر حملہ کردیا۔ سانپ کے ڈسنے سے ڈرائیور سے کار بے قابو ہوگئی اور وہ سامنے ایک کار اور کنکریٹ کی رکاوٹ سے جا ٹکرائی جس کے بعد ڈرائیور کی بھی موقعے پرموت واقع ہوگئی۔ اس طرح سانپ کی وجہ سے پانچ افرادموقع پر ہلاک ہوگئے۔کوبرا کار سے باہر نکلا مگر شہریوں نے اسے گھیر کار مار ڈالا۔ فوت ہونے والے شہریوں کے لواحقین کا کہناتھا کہ اس واقعے کو قدرت پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ اگر ڈرائیور زندہ ہوتا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ چلایا جاتا۔

زیرو پوائنٹ

ایک یتیم بچے کی ذمہ داری اٹھا لیں

آج 12ربیع الاول ہے‘ آج کا دن عید ین کے بعد مسلمانوں کی زندگی کا سب سے خوب صورت اور مقدس دن ہوتا ہے‘ پاکستان سمیت پوری اسلامی دنیا میں یہ دن بھرپور شان وشوکت سے منایا جاتا ہے‘ چراغاں ہوتا ہے‘ میلاد کے جلوس نکلتے ہیں‘ شیرینی تقسیم ہوتی ہے‘ درود و سلام کی محفلیں سجتی ہیں اور عاشقان ....مزید پڑھئے‎