جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

روس میں 20ہزار سال پرانا برفانی دور کا گینڈا دریافت

datetime 2  جنوری‬‮  2021 |

ماسکو (این این آئی)سائنسدانوں نے کہاہے کہ مشرقی سائبیریا میں مقامی لوگوں کو ہزاروں سال پہلے محفوظ ہوچکے ایک گینڈے کا جسم ملا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ گینڈا شمال مشرقی روس میں یاکوتیا کے ابی سکی علاقے میں برف کے میدان پگھلنے کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔اون سے ڈھکے اس گینڈے کے بیشتر اندرونی اعضا محفوظ ہیں جس کے بعد اس کا شمار اس خطے میں

اب تک بہترین طریقے سے محفوظ ہوئے جانوروں میں ہونے لگا ہے۔ماہرین اس گینڈے کا مزید مطالعہ کرنے کے لیے اسے آئندہ ماہ لیبارٹری بھیجیں گے۔ماہرین برف کی سڑکیں بننے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ باقیات کو یکسوسک شہر لے جاسکیں، جہاں سائنسدان نمونے لیں گے اور ریڈیو کاربن تجزیے کریں گے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گینڈا 20 سے 50 ہزار سال پہلے یہاں رہا ہو گا۔گینڈے کی باقیات کا جائزہ لینے والی سائنسدان ویلری پلوٹنیکو نے روسی میڈیا کو بتایا کہ مرنے کے وقت اس گینڈے کی عمر تین سے چار برس کے لگ بھگ تھی اور اس کی موت ممکنہ طور پر ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔انھوں نے بتایا کہ گینڈے کی آنتوں اور عضوِ تناسل کے ٹشو ابھی بھی واضح ہیں۔روس میں اکیڈمی آف سائنس سے تعلق رکھنے والی مس پلوٹنیکو نے میڈیا کو بتایاکہ ناک پر ایک چھوٹا سا سینگ بھی محفوظ ہے اور یہ واقعی نایاب ہے کیونکہ یہ بہت جلدی گل سڑ جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سینگ پر موجود نشانات اس بات کی جانب اشارہ دیتے ہیں کہ گینڈا اسے پھرتی سے کھانے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…