امریکی خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش کے معاملے نے دنیا کو حیران کردیا

8  جنوری‬‮  2020

فلوریڈا(این این آئی)امریکا کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش کے معاملے نے دنیا کو حیران کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار محض چند ماہ کے وقفے سے

جڑواں بچوں کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا۔ الیگزینڈریا ولسن نامی خاتون کے ہاں 2019 میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پہلی بار خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری کے دوران مارچ 2019 میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی تو خاتون انتہائی خوش دکھائی دیں۔تاہم چند ہفتوں بعد ہی ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ وہ جڑواں بچوں کے حمل سے ہیں تو وہ حیران رہ گئیں۔الیگزینڈریا ولسن نے سال 2019 میں ہی دوسری بار 27 دسمبر کو ایک بار پھر جڑواں بچوں کو جنم دیا اور دوسری بار خاتون کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔خاتون کے ہاں دوسری بار بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ایک ہی سال میں 2 بار بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ان کی دادی اور نانی کے علاوہ کسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا تھا۔خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی دادی اور نانی کے ہاں ہونے والے جڑواں بچوں کی موت ہوگئی تھی تاہم وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے ہاں ایک سال میں 2 بار جڑواں بچے ہوئے اور تمام کے تمام زندہ ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…