منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

جاپانی شہری نے لالچ دے کر سب سے زیادہ ری ٹویٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپانی شہری نے لاکھوں ڈالر انعام کا لالچ دے کر سب سے زیادہ ری ٹویٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی شہری یوسا کومائی زاوا نے پانچ جنوری کو ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے دیگر صارفین کو لالچ دی کہ جو 100 افراد پہلے اسے ری ٹویٹ کریں گے۔

انہیں مہنگا تحفہ انعام میں بھیجا جائے گا۔ یوساکو مائی زاوا جاپان کی آن لائن ملبوسات کمپنی کے مالک ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ ’کمپنی نے رواں سال دس ارب ین کی ریکارڈ فروخت کی‘۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پیش کش کی تھی کہ ریکارڈ فروخت کا جشن منایا جارہا ہے جس کے تحت مذکورہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے والے 100 صارفین کو 10 کروڑ ین (جاپانی کرنسی) کی مالیت کے انعامات دیے جائیں گے۔ اگر اس رقم کا پاکستانی کرنسی کے حساب سے اندازہ لگایا جائے تو تقریباً 12 کروڑ 93 لاکھ 70 ہزار پانچ سو روپے بنتے ہیں۔ کومائی نے لکھا کہ ’انعام حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مجھے فالو کریں اور ٹویٹ کو آگے بڑھائیں‘۔ جاپانی کمپنی کے مالک نے اپنے ٹویٹ میں صارفین کو کرسمس اور نئے سال کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے خریداروں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ کومازئی کے ٹویٹ کو تین روز میں 55 لاکھ افراد نے آگے بڑھایا جس کے ساتھ ہی انہوں نے سب سے زیادہ ری ٹویٹ کا اعزاز اپنے نام کیا البتہ جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمپنی کے مالک نے ابھی تک اپنے اعلان کے مطابق کسی بھی صارف کو کوئی تحفہ نہیں بھیجا۔ مائی زاوا کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں اُن کے دنیا بھر میں تین ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے ہیں جن کا بیشتر حصہ وہ فن پر خرچ کرتے ہیں۔ قبل ازیں سب سے زیادہ ری ٹویٹ کا اعزاز امریکی نوجوان کے پاس تھا جس نے 2017 میں ایک ٹویٹ کیا تھا جسے 36 لاکھ افراد نے آگے بڑھایا تھا۔ امریکی نوجوان نے ایک ریسٹورنٹ سے پوچھا تھا کہ ایک سال تک مفت چکن نگٹس حاصل کرنے کے لیے کتنے ری ٹویٹ ہونے چاہیں؟‌ جس پر ریسٹورنٹ نے 18 لاکھ کا جواب دیا۔ امریکی نوجوان نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…