بھارتی شہریوں نے ہاتھوں میں انسانی کھوپڑیاں اٹھا کر کیا کام شروع کردیا ؟

24  مارچ‬‮  2017

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے دارالحکومت دہلی میں گذشتہ نو روز سے کسان اپنے دیرینہ مطالبات منوانے کے لیے ان کاشتکاروں کی کھوپڑیوں کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں جو خود کشی کر چکے ہیں۔ان کسانوں کا تعلق جنوبی ریاست تمل ناڈو سے ہے جو دلی کے جنتر منتر پر خاموش دھرنے پر بیٹھے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کسانوں کا کہناتھا کہ ریاست میں شدید خشک سالی کے سبب کاشتکار پریشان ہیں لیکن سرکاری بینک قرضہ واپس کرنے کے لیے انھیں ہراساں کر رہے ہیں

 اگر یہی حال رہا تو بہت سے دیگر کسان بھی خود کشی کرنے پر مجبور ہوں گے۔تمل ناڈو کے کسان رہنما پی ایّا کنون نے کہا کہ اس برس تمل ناڈو کو سخت ترین کے قسم کے قحط کا سامنا ہے اور اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی تو بڑ? تعداد میں کاشتکاروں کے خود کشی کرنے پر آمادہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ قومی بینک کسانوں سے قرض وصول کرنے کے لیے طرح طرح کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ بینک مینیجر انھیں گرفتار کروانے، ان کے کھیت بیچ دینے اور پولیس لانے کی بات کرتے ہیں۔ ان ہی حرکتوں کی وجہ سے گذشتہ ایک سال میں تقریباً 400 سو کسانوں نے خودکشی کر لی۔ یہ مردہ کھوپڑیاں انھیں کاشتکاروں کی ہیں جو گذشتہ برس بھی دلی اپنے مطالبات لے کر آئے تھے۔ حکومت نے مدد کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن کیا کچھ بھی نہیں اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پریشان ہو کر کسانوں نے اپنی جان دے دی۔ایّا کنون کے مطابق کسان چاہتے ہیں کہ بینک ان کے قرضے معاف کریں، ان کی فصلوں کا بہتر معاوضہ دیا جائے اور آب پاشی کے لیے دریائے کاویری میں پانی مہیا کیا جائے۔اس احتجاج میں شامل ایک نوجوان خاتون ملکا کا کہنا تھا کہ ان کے نانا اور نانی کسانی کرتے تھے اور قرض نہ ادا کرپانے کی وجہ سے انھوں نے بھی خودکشی کر لی تھی۔انھوں نے بتایاکہ یہ جو مردہ انسانی کھوپڑیاں دیکھ رہے ہیں یہ لوگ بھی اپنے مطالیے لے کر چند برسوں سے دلی آیا کرتے تھے

لیکن حکومت نے ان کی ایک نہیں سنی اور پھر سراسیمگی کی حالت میں انھوں نے خود کشی کرلی۔ آج یہ ہمارے ساتھ مردہ حالت میں ہیں اور یہ اس بات کی غمازی ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو جو مظاہرین اس وقت یہاں ہیں ان کا حال بھی یہی ہونے والا ہے۔’مظاہرے میں شامل ایک دوسرے کسان جی رمیش نے سرکاری بینک سے ایک لاکھ روپے کا قرض لیا تھا اور اب انھیں تقریبا چار لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔ان کا کہنا
تھاکہ گذشتہ چند برس سے آبپاشی کے لیے پانی میسر نہیں ہے اور کوئی بھی فصل اگانا بہت مشکل ہے۔ اس صورت حال میں بینک کا قرض کہاں سے لاکر ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو وہ جنتر منتر پر ہی جمعرات کو خودکشی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ادھر مرکزی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ ان کے مطالبات پر غور کر رہی ہے اور اس معاملے پر کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے انھیں دو روز کی مہلت چاہیے۔یں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…