دنیا کی زہریلی ترین مکڑی

2  مئی‬‮  2016

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں مکڑی کی بہت سے اقسام پائی جاتی ہیں جن میں کچھ بہت زہریلی اور کچھ قدرے کم ہوتی ہیں مگر آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں دنیا کی سب سے زہریلی مکڑی پائی جاتی ہے، جس کا نام ”سڈنی فیونل ویب سپائیڈر(Sydney Funnel-web Spider) ہے اور اسے اٹریکس روبسٹس(Atrax Robustus) کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یہ نیو ساﺅتھ ویلز میں بھی محض 100کلومیٹر کے دائرے میں پائی جاتی ہے اور عموماً نمی والی جگہوں، درختوں کے تنوں اور پتوں پر رہتی ہے۔ ویب سائٹ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مکڑی کی یہ قسم نیوساﺅتھ ویلز کے ایسے باغات میں بھی پائی جاتی ہے جہاں انسانوں کا اکثرآنا جانا رہتا ہے۔مکڑی کی اس قسم میں نر مکڑی مادہ سے زیادہ زہریلی ہوتی ہے۔ نر مکڑی کا محض 0.2ملی گرام زہر انسان سمیت کسی بھی جانور کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ اس کے برعکس اس قسم کی مادہ مکڑی نر کی نسبت 4سے 6گنا کم زہریلی ہوتی ہے لہٰذا وہ انسانوں اور دیگر جانوروں کے لیے اتنی خطرناک ثابت نہیں ہوتی۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…