جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

کورونا ویکسین اس سال کے کس مہینے تک تیار ہو جائیگی؟ امریکی دوا ساز کمپنی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی )امریکی دوا ساز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی ویکسین اس سال اکتوبر کے آخر تک تیار ہو جائے گی جبکہ ماہرین نے کہاہے کہ سال 2021 کے آخر تک ویکسین کی تیاری ممکن نہیں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے کہا کہ اگر حالات ٹھیک رہے اور ویکسین کی افادیت ثابت ہوئی تو اکتوبر کے آخر تک ویکسین سامنے لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

فائزر ایک جرمن کمپنی کے اشتراک سے یورپ اور امریکا میں ویکسین تیار کرنے کے لیے تحقیق کر رہی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تحقیق کرنے والی ایک کمپنی نے بھی سال کے آخر تک ویکسین تیار ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ویکسین بنانے کے بعد بڑی تعداد میں ڈوز تیار کرنا بھی چیلنج ہوگا۔دنیا بھر میں سو سے زائد لیبارٹریز کورونا کی ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں جن میں سے اب تک دس ہی کلینیکل ٹرائل کے مرحلے تک پہنچ سکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…