اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی بنائیں گے، عامر کیانی

8  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اسلام آباد بھارہ کہو میں زچہ و بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔

اور اس حوالے سے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آج جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے یہ اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 بستروں پر مشتمل ماں اور بچے کا یہ ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہو گا۔ یہ منصوبہ31 دسمبر 2019 کو انشااللہ مکمل ہو گا۔ ہسپتال سے براہ راست ایک لاکھ آبادی اور اس کے علاوہ پانچ لاکھ آبادی جو دوسرے علاقوں سے لوگ تشریف لائیں گے مستفید ہوں گے۔ وزیر صحت نے کہا کہ میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں ہم نے اپنی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرنا۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی عوام کے دیرینہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی جانب قدم بڑھایا۔ آپ کے علم میں ہے کہ اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں پر دباؤ کم کرنے کیلئے اور شہر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہو ئے ترلائی میں ایک جنرل ہسپتال پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ ICT میں مستند اعداد وشمار حاصل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کا قیام عمل میں لایا جا ئے گا۔اس سے مانیٹرنگ اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔شہر میں نئےBHUs کا قیام اور موجودہ BHUs کی Upgradation کا کام تیزی سے جا رہی ہے ۔اسلام آباد میں Ambulance اورBed registry کے حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ستر سال میں صحت کے شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی ۔ اس اہم شعبہ کے لیے قلیل رقم مختص کی گئی .ہم اس کو بدل رہے ہیں اور صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کر رہے ہیں ۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ اس سال کے آخر میں ہیلتھ کے شعبے میں آپ کو خاطر خواہ تبدیلی نظر آئے گی۔ فیڈرل جنرل ہسپتال کی توسیع کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…