کیا آپ صحت مند ہیں؟ آسان ٹیسٹ سے جانیں

7  دسمبر‬‮  2018

اسپین (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بلاروکے 4 منزلوں تک سیڑھیں چڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ صحت مند اور مختلف امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کوریونا ہاسپٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں 13 ہزار کے قریب ایسے افراد میں اس خیال جائزہ لیا گیا جن کے بارے میں شبہ تھا کہ شریانوں کے امراض کا شکار ہیں یا ہوسکتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو 4 منزلوں تک سیڑھیوں چڑھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، ان میں امراض قلب سے موت کا خطرہ 3 گنا جبکہ کینسر سے 2 گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔ محققین کا دعویٰ تھا کہ نتائج سے ورزش کے فوائد کے مزید شواہد ملتے ہیں اور جسمانی طور پر فٹ رہنا اچھی صحت اور لمبی عمر کی ضمانت ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کو ٹریڈ مل پر چلنے یا بھاگنے کا کہا گیا جس کی رفتار کو بتدریج بڑھایا گیا جب تک وہ تھک نہیں گئے۔ بعد ازاں رضاکاروں کی جسمانی توانائی کو جانچا گیا اور مختلف نمبر دیئے گئے۔ محققین کے مطابق سست روی سے چلنے والے یا کھڑے ہونے والوں کو 3 سے کم نمبر ملیں، تیز چہل قدمی کرنے والوں کو 3 سے 6 جبکہ سخت جسمانی سرگرمیوں کو پسند کرنے والے جیسے جاگنگ 6 سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ محققین نے بتایا گیا کہ جس کے نمبر جتنے کم ہوں گے، اس کے امراض قلب یا کینسر سے موت کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا، مگر جسمانی سرگرمیوں کو بڑھا کر اسے کافی ھد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ بغیر روکے بہت تیزی سے تین سے چار منزلیں چڑھ سکتے ہیں تو آپ جسمانی طور پر اچھی صحت کے حامل ہیں، اگر ایسا نہیں تو یہ عندیہ یہ ہے کہ ورزش کریں اور اپنا معائنہ کراتے رہیں۔ اس تحقیق کے نتائج 2018 یورو ایکو امیجنگ کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…