قبض سے فوری ریلیف میں مدد دینے والے مشروبات

13  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قبض کی بیماری کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے اور انہیں اپنی زندگی اس کی وجہ سے بہت مشکل محسوس ہونے لگتی ہے۔ ذیابیطس جیسے مرض کی بھی ایک بڑی علامت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ذیابیطس سے ہٹ کر کچھ اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی صورت میں بھی قبض کی شکایت اکثر رہنے لگتی ہے۔  قبض سے نجات دلانے والے 10 گھریلو نسخے محققین کا کہنا ہے۔

اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو اسے عام سمجھ کر نظر انداز مت کریں۔ تاہم قبض کا علاج تو آپ کے اپنے کچن میں بھی موجود ہے۔ چند مزیدار مشروبات کا استعمال اس تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ موسمبی کا جوس موسمبی کا جوس بھی قبض کو دور کرنے کے لیے اچھا ٹوٹکا ثابت ہوسکتا ہے، اس میں موجود تیزابیت آنتوں میں سے مواد کو نکالنے میں مدد دیتی ہے اور فوری ریلیف ملتا ہے، فوری نتائج کے لیے موسمبی کے جوس میں ایک چٹکی نمک کو شامل کرلیں۔ پائن ایپل جوس پائن ایپل یا انناس کا جوس بھی قبض سے نجات کے لیے بہت موثر ہے کیونکہ یہ جسم کو سیال اور پانی فراہم کرتا ہے جو کہ اس بیماری سے نجات کے لیے ضروری ہے۔ پائن ایپل میں ایک انزائمے ایسا موجود ہے جو کہ آنتوں کے افعال کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ تربوز کا جوس تربوز بھی ایک اچھا آپشن ہے خصوصاً گرمیوں میں، اس میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے جسم میں پانی کی مقدار مناسب رہتی ہے، غذائی نالی صاف ہوتی ہے جبکہ آنتوں کی حرکات ریگولیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ خون کی کمی دور کرنے والی غذائیں لیموں پانی لیموں پانی وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ بدہضمی کے علاج میں مدد دیتا ہے، اگر قبض کی شکایت رہتی ہو تو کم از کم 2 گلاس لیموں پانی کا استعمال کریں تاکہ اس بیماری سے نجات میں مدد مل سکے۔ ایپل کا جوس ایپل کا جوس بھی قبض کے خلاف لڑنے میں مددگار ہے جس کا استعمال نظام ہاضمہ کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، اس میں موجود آئرن بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اورنج جوس اورنج جوس بھی وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوکر قبض سے نجات دلاتا ہے۔ کھیرے کا جوس کھیرے کو کھانا کس کو پسند نہیں ہوگا؟ پانی سے بھرپور یہ سوغات آنتوں کے نظام کو بہتر کرتی ہے، اسی طرح یہ معدے کے لیے ہلکی غذا ہے اور جسم کے لیے قدرتی جلاب جیسا اثر کرتی ہے۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…